لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد اب روایتی حریف کےلئے سوال پیدا ہوگیا ہے کہ کیا بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟۔
ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8وکٹوں سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 5ویں نمبر پر دھکیل دیا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ پوائنٹس ٹیبل کےمطابق پاکستان 6پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 2پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نمیبیا کے بھی 2پوائنٹ ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی رینٹنگ منفی میں جاچکی ہے اور اس کا ابھی دو میچ کھیل کر کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے بھارت کو اپنے اگلے تینوں میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہونگے اس طرح وہ فائنل فور میں رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر بھارتیوں کی جانب سے آئی پی ایل کو بین کرو ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔