لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ و دیگر کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈٰیم میں پاکستان اور افغانستان کے مابین میگا ایونٹ کا 24واں میچ کھیلا گیا جس میں گرین شرٹس نے حریف ٹیم کو 5وکٹوں کی شکست سے دوچار کرکے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کی۔اس میچ کی خاص بات آصف علی کے آخری لمحوں میں 4گیندوں پر فتح گر 4چھکے تھے۔
شاہینوں کی فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے آصف علی کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے بلا ہاتھ میں تھامے فتح گر اننگز کھیلنے پر پاکستانیوں کو دلچسپ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اور کچھ میرے لائق ۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 29, 2021
رمیز راجہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو مارکباد دی گئی اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اعصاب شکن میچ میں آصف علی نے جارحانہ اننگز کھیلی،لڑکو مبارک ہو ایسے ہی اچھا کام جاری رکھو ۔
— Ramiz Raja (@iramizraja) October 29, 2021
بین سٹوکس
انگلش بلے باز بین سٹوکس نے شاندار بلے بازی کرنے پر آصف علی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آصف علی کا نام یاد رکھنا جبکہ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
— Ben Stokes (@benstokes38) October 29, 2021
افغانستان کرکٹ بورڈ
Afghanistan lost to Pakistan by 5-wicket and concluded the match in the 19th over.
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 29, 2021
Congratulation @TheRealPCB
شاداب خان
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 29, 2021
شاہنواز دھانی
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) October 29, 2021
کامران اکمل
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) October 29, 2021
وسیم اکرم
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 29, 2021
شعیب اختر
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 29, 2021