لکھنئو:(ویب ڈیسک)پاکستان کے ہاتھوں ٹی 20ورلڈ کپ میں 10وکٹوں کی عبرتناک شکست کا دھواں ابھی تک بھارت سے اٹھ رہا ہےاور اسی کے حوالے سے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی نے گھٹیا ذہنیت کی ایک مرتبہ پھر عکاسی کرتے ہوئے گرین شرٹس کی جیت کا جشن منانے والوں کے خلاف بغاوت کا قانون لاگو کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف ٹی 20میچ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کے خلاف بغاوت کا قانون لاگو کیا جائے گا۔
یہ بات یوگی نے ایک انٹرویو میں کہی جس کا لنک آدتیہ ناتھ کے دفتر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں ہندی زبان میں ایک لائن میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کے خلاف بغاوت کے قانون کی درخواست کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انٹرویو اسی دن دیا کیا گیا جب اتوار کو ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد جیت کا جشن منانے پر تین کشمیری طلباء کو آگرہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
— Yogi Adityanath Office (@myogioffice) October 28, 2021
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں ہی بھارتی ٹیم کو 10وکٹوں کی شرمناک شکست دیتے ہوئے 29سال بعد میگا ایونٹ میں تاریخ رقم کی جس کے بعد جیت کا جشن بھارتیوں کو ہضم نہ ہوا اور کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔