لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو آخری اوور میں3رنز سے شکست دیدی۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 1 کے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈین ٹیم نے میگا ایونٹ کے 23ویں میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 142رنزبنائے،نکولس پوران سب سے زیادہ 40رنز بنا سکے جبکہ روسٹن چیز 39سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اور شریف الاسلام نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
143رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے سخت مقابلہ کیا مگر ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی نہ حاصل کرسکی ،لٹن داس نے سب سے زیادہ44رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمود اللہ 31رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔