ہم نے ڈرے ہوئے انداز میں بیٹنگ کی،کوہلی کا اعتراف،کرکٹرز کی بھارتی ٹیم پر تنقید

Published On 31 October,2021 11:42 pm

دبئی:(دنیا نیوز)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نے ڈرے ہوئے انداز میں بیٹنگ کی۔

ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کیویز سے شکست کھانےکے بعد کوہلی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے ، ہم نے ڈرے ہوئے انداز میں بیٹنگ کی ،اگلے میچز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے ، امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے، اس کا افسوس ہے ۔

کیویز کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی ، اگلے میچز میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ سے عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی شائقین آپے سے باہر اور انتہا پسندوؤں نے بھارتی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا اب کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے انڈین کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنے کھلاڑیوں کو دوسرے ملکوں کی لیگز میں بھیجنا چاہیئے ، بھارتی کھلاڑیوں کو ہر کنڈیشن میں کھیلنے کی عادت ہونی چاہیئے ۔
 

Advertisement