لاہور(ویب ڈیسک )سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کےبعد بھارتی ٹیم کے زخموں پر ایک ٹوئٹ سے ہی نم چھڑک دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مینٹور اور اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھارتی ٹیم کی شکست پر خوب لتے لیتے ہوئے 911پر کال کرنے کا کہہ دیا۔
میگا ایونٹ میں پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست کے بعد ڈیرن سیمی نے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی ابھی گانا سنا ہے ’someone plese call 911‘’میں مشکل میں ہوں ، میں بہت زیادہ مشکل میں ہوں ۔‘
— Daren Sammy (@darensammy88) October 31, 2021
واضح رہے کہ یہ بول ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کے گانے سے لیے گئے ہیں اور 911 امریکہ میں ایمرجنسی صورتحال میں مدد کے لیے ملایا جانے والا نمبر ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 29سال بعد ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شکست دی اور 10وکٹوں سے فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کی جبکہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی سورماؤں کو 8وکٹوں سے مات کا سامنا کرنا پڑا۔
شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ ٹوئٹر پر بین آئی پی ایل کا بھی ٹرینڈ چلایا گیا اور کوہلی سمیت انڈین ٹیم کو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔