دبئی:(دنیا نیوز)بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ، قومی کپتان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامز د کر دیے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے 4کھلاڑی نامزد کردیے ہیں، بہترین پرفارم کرنے والوں میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست ہیں جنہوں نے 9میچز میں 277رنز بنانے کے ساتھ 17وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں ۔
The nominees for the ICC Men s ODI Player of the Year 2021
— ICC (@ICC) December 30, 2021
Details https://t.co/nnmF7MX15K pic.twitter.com/F2zJnw95gJ
قومی کپتان بابر اعظم نے 6میچز میں 405رنز سکور کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ملان نے 8میچز میں 509رنز بنائے ہیں ۔
نامزد کرکٹرز میں آئرلینڈ کے بیٹر پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں جنہوں نے 14 میچز میں 705رنز بنائے اور 3سنچریاں سکور کی ہیں۔