لاہور:(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاندار اقدام اٹھاتے ہوئے یتیم خانہ لاہور کا دورہ کرکے بچوں کے دل جیت لئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر جاری کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیغام لکھا کہ مجھے گزشتہ روز لاہور کے یتیم خانہ میں اپنے نوجوان ہیروز سے ملنے کا موقع ملا،وہاں پر مجموعی طور پر سہولیات قابل تعریف تھیں،وہاں پر موجود ہمارے ہیروز خوش نظر آئے اوروہ زپنی زندگی میں کچھ کرنے کے لئے بھی پرعزم دکھائی دیئے جبکہ ان سپر سٹٓارز اور ایسے اداروں کو سپورٹ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔
اپنے دورہ کے دوران کپتان بابر اعظم نے بچوں سے ملاقات کی اور اپنے آٹو گراف والی بال بھی ان کو تحفہ کے طور پر دیں اور اس موقع پر بچے کافی خوش اور پرجوش بھی نظر آئے۔
قبل ازیں رواں سال ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غریب اور لائق طلبہ کیلئے سکالر شپ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔