ٹیسٹ اور ٹی 20رینکنگ:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تنزلی ہوگئی

Published On 15 December,2021 04:36 pm

دبئی:(دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20رینکنگ جاری کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تنزلی کردی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کی گئی جس کےمطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آٹھویں سے نویں نمبر پر آگئے۔

باؤلرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین آفریدی کی تیسری اور حسن علی کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی 20میں بابر اعظم دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئے، محمد رضوان چوتھے نمبر پر موجود ہیں، نائب کپتان شاداب خان دسویں سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
 

Advertisement