دبئی:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 اور ون ڈے رینکنگ میں بادشاہت قائم کرلی ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے اور ٹی 20 کی درجہ بندی جاری کی گئی جس کے دونوں فارمیٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ٹی 20 رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کا مختصر فارمیٹ میں 9واں نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کی آل راؤنڈرز کی فہرست میں عماد وسیم کا آٹھواں نمبر برقرار ہے۔