آئی سی سی بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈ جیتنے والوں کے نام جاری

Published On 02 February,2022 11:24 pm

دبئی:(دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈ جیتنے والوں کے نام جاری کر دیئے، محمد رضوان نے ٹی 20 اور بابر اعظم نے ون ڈے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

آئی سی سی کے مطابق قومی کھلاڑی محمد رضوان سال کے بہترین کرکٹر بنے تھے ، جنہوں نے 29 میچز میں 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1 ہزار 3 سو 26 رنز جوڑے تھے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وکٹ کے پیچھے 24 بلے بازوں کی اننگز کا بھی خاتمہ کیا تھا۔

ایمرجنگ پلیئر میں پاکستان کی فاطمہ ثنا فاتح رہی تھیں، ون ڈے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بابر اعظم کے نام رہا ۔

انہوں نے دو تگڑے سیکڑوں کی مدد سے 405 رنز بنائے تھے، کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ شاہین آفریدی نے جیتا تھا ۔