بابر اعظم نے ایک اور نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

Published On 31 March,2022 11:16 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فاتحانہ اننگز کھیلنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بابر نے تیز ترین 15 ون ڈے سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، انہوں نے 15 ویں سنچری 83 ویں اننگز میں مکمل کی۔

قومی ٹیم کے قائد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے بطور کپتان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

Advertisement