ون ڈے سیریز سے قبل دو آسٹریلوی کھلاڑیوں سمیت ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کورونا کا شکار

Published On 29 March,2022 12:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی سکواڈ کورونا کے نرغے میں آگیا، دو کھلاڑیوں سمیت ٹیم کے فزیو تھراپسٹ بھی وائرس کا شکار ہو گئے۔

وکٹ کیپر جوش انگلس کے بعد ایشٹن ایگر بھی کورونا کا شکار ہوگئے، لیفٹ آرم سپنر ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ مہمان ٹیم کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن بھی کورونا کا شکار ہوکر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دیگر تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کی کوویڈ رپورٹس منفی آئی ہیں۔