پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کیلئے کمنٹری پینل کے ناموں کا اعلان

Published On 28 March,2022 10:06 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کے لئے کمنٹری پینل کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مائیکل کیسپرویک، مائیک ہیسمین، روب کی، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز بھی کمنٹری کے فرائض سرانجام دینگے۔

پی سی بی کے مطابق سکندر بخت اور زینب عباس پرزینٹرز کے طور پر وائٹ بال سیریز میں فرائض سرانجام دینگے ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے منگل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔