ایڈم زمپا نے بابر اعظم کی کھل کر تعریف کردی

Published On 31 March,2022 08:46 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زمپا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ کے گریٹ پلیئر ہیں، ان کو آؤٹ کرنا بہت اہم تھا، بھارت کے ویرات کوہلی بھی ایسے ہیں۔

آن لائن پریس کانفرنس میں ایڈم زمپا نے کہا کہ بابر اعظم ون ڈے کے کامیاب بیٹسمین ہیں، ان کے لئے بالنگ میں پلان کرنا پڑتا ہے۔ ایڈم زمپا کا کہنا تھا کہ پاکستان سائیڈ کی سب سے بڑی وکٹ حاصل کی، میچ سے قبل ہمارے 2 کھلاڑی ایشٹن ایگر اور جوش انگلس کووڈ کا شکار ہوئے تھے ، ہم نے ری گروپ ہونے کی کوشش کی اور ہر کھلاڑی نے ذمے داری لی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بالنگ میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کی جس کا فائدہ ہوا، نیتھن ایلس اور سویپسن نے ڈبیو پر موجودگی کا احساس دلایا، سویپسن بہتر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ان کنڈیشنز میں کھیل کر آئندہ برس انڈیا میں ورلڈ کپ کیلئے فائدہ ہورہا ہے۔
 

Advertisement