آئی سی سی رینکنگ: بابر اور شاہین آفریدی کی پوزیشنز برقرار

Published On 13 April,2022 09:51 pm

دبئی:(دنیا نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بیٹنگ اور باؤلنگ کی ٹاپ پوزیشن قائم رہیں، شاہین آفریدی چوتھے اور کپتان بابر اعظم بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کا بنگلا دیش کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد رینکنگ جاری کی گئی ، جس کے مطابق آسٹریلیا کے لبوشین بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پانچویں اور محمد رضوان 18ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

باؤلرز کی ٹاپ پوزیشنز برقرار رہی ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر جبکہ روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جسپریت بمرا تیسرے اور شاہین آفریدی کا بدستور چوتھا نمبر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹس میں موجودہ ٹاپ ٹین رینکنگ رکھنے والے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈتینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں اور شاہین آفریدی ٹیسٹ میں چوتھی، ون ڈے میں ساتویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم پہلے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام دوسرے، پاکستان کے محمد رضوان تیسرے ،انگلینڈ کےڈیوڈ ملان چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے پانچویں نمبر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹے،جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ساتویں ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل آٹھویں ، سری لنکا کے پتھم نسانکا نویں اور بھارت کے لوکیش راہول دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ کی کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے، ایڈم زیمپا چوتھے، افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر موجود ہیں۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا چھٹے، جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا ساتویں، افغانستان کے مجیب الرحمان آٹھویں، بنگلا دیشن کے نسوم احمد نویں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
 

Advertisement