بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

Published On 06 April,2022 07:26 pm

دبئی:(ویب ڈیسک) آئے روز ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروانے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔

کرکٹ کی بین الاقوامی کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بابر اعظم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کے ساتھ ہوگا۔

آئی سی سی کی جانب سے ویمن کرکٹرز میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون، آسٹریلیا کی ریچل ہینس اور جنوبی افریقہ کی لورا وولفارٹ شامل ہیں۔
 

Advertisement