قومی کرکٹر زاہد محمود کی والدہ کا انتقال، شاداب خان کا اظہار افسوس

Published On 16 May,2022 06:16 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سپنر زاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر شاداب خان کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی زاہد محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی تھی۔

زاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی جانب ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون!۔ اللہ زاہد محمود بھائی کی والدہ کو جنت عطا فرمائے، ماں جیسی کوئی نعمت نہیں، زاہد بھائی کو اللہ صبر دے، میری دعا ہے کہ ہم سب پر ہمارے بزرگوں کا سایہ اور شفقت کا ہاتھ رہے۔

 

 

Advertisement