قومی کرکٹرز کے کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ شروع

Published On 17 May,2022 08:37 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹرز کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، کپتان بابر اعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا، کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز نے لیکچرز دئیے، لیکچرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو کیمپ کا مقصد واضح کیا۔

سابق کرکٹر مشتاق احمد اور این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید نے بھی تعارفی سیشن میں شرکت کی اور اس موسم میں کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو مرحلوں میں کنڈیشنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے پہلا مرحلہ 25 مئی تک جاری رہے گا جس میں 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
 

Advertisement