کامن ویلتھ گیمز، بھارتی خواتین ٹیم نے پاکستان کو ٹی 20 میچ میں شکست دیدی

Published On 31 July,2022 06:31 pm

برمنگھم:(دنیا نیوز) کامن ویلتھ گیمز کے دوران ٹی 20 میچ میں بھارت کی خواتین ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی۔

برمنگھم میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، منیبہ علی نے 32، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف نے 17 رنز بنا ئے، بھارت کی سنیہہ رانا اور رادھا یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سمرتی مندھانا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی عمیمہ سہیل اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
 

Advertisement