سیلاب کی وجہ حرام خوری، بے حیائی، محمد یوسف نے حدیث مبارکہ شیئر کردی

Published On 23 August,2022 11:30 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجود بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ سیلاب نے جو تباہی مچائی ہوئی ہے بحیثیت قوم ہم توبہ استغفار اور اللہ سے رجوع کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے محمد یوسف نے قران مجید اور حدیث مبارکہ کو بطور حوالہ شیئر کیا۔

انہوں نے جو آیت شیئر کی اس کے مطابق قرآن میں آیا ہے کہ بحر و بر کے نظام میں جب بھی فساد اور خرابی آتی ہے انسانوں کے اعمال کی وجہ سے آتی۔

سابق کپتان کی شیئر کردہ حدیث مبارکہ کے مطابق اسی طرح نبی کریم ﷺ کی حدیث کا مفہوم ہے جب معاشرے میں حرام خوری، بے حیائی عام ہوں گے تو زمین پر آفات کا نزول بھی زیادہ ہوجائے گا۔
 

Advertisement