لاہور: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ویمن سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
قومی ویمنز ٹیم اور آئر لینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچز 4 سے 16 نومبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، سکواڈ میں فاطمہ ثنا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث شامل نہیں ہیں۔
ویمنز ایک روزہ اور ٹی 20 سکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس اور سعدیہ اقبال اسکواڈ میں شامل ہیں۔
عائشہ نسیم، سدرہ امین، سدرہ نواز اور ام ہانی کو بھی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔