میلبورن: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے دوران آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پریکٹس کرتے ہوئے شان مسعود زخمی ہو گئے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 23 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا جس کے لیے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز نے شاٹ مارا جس پر گیند شان مسعود کو جالگی۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود کو سرپر گیند لگی جس وجہ سے انہیں ضروری معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔