ہوبارٹ: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے یارکر نے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو ہسپتال پہنچا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین وارم اپ میچ کھیلا گیا تاہم میچ کی ایک اننگز ہی مکمل ہوسکی اور بارش کے باعث مقابلہ منسوخ کرنا پڑا۔
وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے چرچے ہیں، انہوں نے افغان اوپنر گرباز کو خطرناک یارکر سے زخمی کر دیا، ساتھی کھلاڑیوں کے سہارے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
زخمی ہونے والے افغان بلے باز گراؤنڈ سے ہسپتال پہنچ گئے، پاک افغان وارم اپ میچ تو بارش کی نذر ہوگیا، تاہم شاہین آفریدی کا یارکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔