لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں کارتک میاپن کی ہیٹ ٹرک بھی رائیگاں گئی، سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 79 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
میلبرن میں میں میگا ایونٹ کا چھٹا میچ سری لنکا اور یو اے ای کے مابین کھیلا گیا۔
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 18, 2022
سری لنکا اننگز
آئی لینڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے، اوپنر پاتھم نسانکا نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 74 رنز بنائے، دھننجایا ڈی سلوا 33 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔
کارتک میاپن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 رنز دیکر 4 اوورز میں 3 وکٹ حاصل کیں، انہوں نے میگا ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی بنائی جبکہ ظہور خان نے 2، ایان افضل خان اور آریان لکڑا نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
یو اے ای اننگز
153 رنز کا ہدف متحدہ عرب امارات کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17 اعشاریہ 1 اوورز میں صرف 73 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، کاشف داؤد نے سب سے زیادہ 19 جبکہ جنید صدیق نے 18 اور چراغ سوری نے 14 رنز بنائے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے وانندو ہاسارنگا ڈی سلوا اور دشمانتھا چمیرا نے 3،3 جبکہ مہیش تھیکشانا نے 2، پرمود مدوشان اور داسن شناکا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
مین آف دی میچ
— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) October 18, 2022
اوپنر پاتھم نسانکا کو 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 74 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔