لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے روز مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے سکندر رضا کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت زمبابوے نے آئرلینڈ کو 31 رنز سے ہرا دیا۔
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے چوتھے میچ میں زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 17, 2022
زمبابوے اننگز
پہلے کھیلتے ہوئے سکندر رضا کی جارحانہ اننگز کی بدولت زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنائے، چکاباوا صفر، کپتان کریگ ایرون 9، ویسلے 22، ولیمز 12، ملٹن شمبا 16 اور ریان برل 1 رن بناکر پویلین لوٹے۔
سکندر رضا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی بدولت 48 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی۔
جوش لٹل نے سب سے زیادہ تین جبکہ مارک اڈیر اور سمی سنگھ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آئرلینڈ اننگز
175 رنز ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی، کرٹس کیمفر نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ جارج ڈوکریل اور گیرتھ ڈیلانے 24،24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے بلیسنگ موزاربانی نے سب سے زیادہ 3 جبکہ رچرڈ نگاراوا اور ٹینڈائی چتارا نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شان ولیمز اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
مین آف دی میچ
5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر سکندر رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 17, 2022