لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ شروع ہوچکا ہے اور پہلے روز کے دوسرے میچ میں یو اے ای کو ایک کیچ چھوڑنے کی بدولت مات ہوگئی۔
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 16, 2022
یو اے ای اننگز
متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 111 رنز بنائے، محمد وسیم نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، ورتیا اروند 18 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔
باس ڈی لی نے سب سے زیادہ 3، فریڈ کلاسن نے 2، ٹم پرنگل اور رؤلوف وان ڈر مرو نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
نیدر لینڈز اننگز
112 رنز کا ہدف نیدر لینڈ کی ٹیم نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میکس او ڈاؤڈ نے سب سے زیادہ 23 جبکہ کولن ایکرمین نے 17 رنز بنائے، کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے 16 رنز ناقابل شکست بناکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔