بھارت کے مرکزی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

Published On 29 September,2022 08:52 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کمر کی انجری کے باعث رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال اگست، ستمبر میں ٹی 20 ایشیا کپ 2022 سے محروم ہونے کے بعد بمراہ کمر کے تناؤ کے فریکچر کی وجہ سے ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق بمراہ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ہوم ٹی 20 سے قبل کمر میں درد کی شکایت کی تھی، ان کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد فاسٹ باؤلر کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ان کی غیر موجودگی میں محمد شامی، دیپک چاہر اور محمد سراج کے نام ورلڈ کپ 2022 کے لیے زیر غور ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ایشیا کپ 2022 میں بھارتی سکواڈ میں بمراہ کی غیر موجودگی نے ان کے لیے گیند بازی میں کافی مسائل پیدا کیے تھے، وہ ایشین ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔
 

Advertisement