ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بھارت کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے تجربہ کار آل راؤنڈر محمود اللہ کو ٹیم سے باہر کر دیا۔
بی سی بی کے مطابق شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، سکواڈ میں لٹن داس، تسکین احمد، صابر رحمان، یاسر علی، عبادت حسین، مہدی حسن میراز، نورالحسن، حسن محمود، عفیف حسین، مستفیض الرحمان، نسیم احمد، مصدق حسین، محمد سیف الدین اور نجم الحسنین شامل ہیں۔
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 14, 2022
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرنے کی کٹ آف تاریخ 15 ستمبر ہے، حال ہی میں ٹی 20 ایشیا کپ 2022 میں بنگلا دیش ایونٹ کے سپر 4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔