ٹی 20 ورلڈ کپ 2022، پاک بھارت میچ کی ایک لاکھ سے زائد ٹکٹیں 5 گھنٹے میں فروخت

Published On 07 February,2022 02:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کی ایک لاکھ سے زائد ٹکٹیں صرف پانچ گھنٹے میں فروخت ہو گئیں، پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع کی گئی تھی جس کے بعد رواں سال ہونے والے پاک بھارت ٹی20 میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئی ہیں، ایک لاکھ سے زائد کرکٹ شائقین روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا دیکھیں گے۔

چند ماہ قبل یو اے ای میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔