بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے 5کروڑ روپے سے زائد کی گھڑیاں ضبط

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے 5کروڑ روپے سے زائد کی گھڑیاں ضبط

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردیک پانڈیا سے گھڑیاں اس وقت ضبط کی گئیں جب وہ اتوار کی رات ٹیم انڈیا کے باقی ممبران کے ہمراہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد دبئی سے گھر واپس آ رہے تھے۔

ممبئی کے کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ہاردیک پانڈیا سے 5 کروڑبھارتی روپے کی دو گھڑیاں ضبط کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر کے پاس نہ تو گھڑیوں کا بل تھا اور نہ ہی انہوں نے کسٹم کی اشیاء قرار دیا تھا۔

دبئی سے واپسی پر جیسے ہی پانڈیا ممبئی ہوائی اڈے پر پہنچے تو محکمہ کسٹم نے ان کے پاس یہ دو گھڑیاں پائی اور انہیں ضبط کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ آل راؤنڈر کو فیشن آئیکون کے طور پر دیکھا جاتا ہےجبکہ وہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کے مالک بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہاردیک پانڈیا کے پاس ایک Patek Philippe Nautilus Platinum 5711 گھڑی ہے جس کی قیمت تقریباً 5 کروڑ روپے ہے جبکہ وہ اکثر ان کو یہ گھڑی پہنے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے اور حالیہ فوٹو شوٹ کے دوران بھی بھارتی کرکٹر نے اس گھڑی کو پہناہوا تھا۔