ٓآصف علی کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا گیا

Published On 09 November,2021 04:12 pm

لاہور:(دنیا نیوز)ٹی 20ورلڈ کپ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم جارحانہ بیٹر آصف علی نے میگا ایونٹ کے دوران ہی بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا اوران کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ برائے اکتوبر کا اعلان کیا گیا جس کا ایوارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بلے باز آصف علی کو دیا گیا۔

آصف علی کو ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر پلئر أف دی منتھ قرار دیا گیاہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لئے3 کھلاڑی نامزد کئے گئے تھے جن میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، پاکستان کے آصف علی اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کا نام شامل تھا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے افغانستان کے خلاف 4 گیندوں پر 4چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا جس کے بعد ان کے پوری دنیا میں چرچے ہیں۔
 

Advertisement