بھارت کیخلاف تباہ کن سپیل،شاہین آفریدی کیلئے آئی سی سی کا بڑا اعزاز

Published On 17 November,2021 06:29 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت خلاف تباہ کن سپیل کرنے پر شاہین آفریدی کو آئی سی سی کی جانب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہین آفریدی کی بھارت کے خلاف میچ میں کرائی گئی تباہ کن باؤلنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

آئی سی سی نے بھارت کے خلاف پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن ابتدائی سپیل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے ورلڈ کپ کا پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں روہت شرما،کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کرکے پاکستان کے لئے جیت کی راہ ہموار کی تھی جبکہ اس شاندار سپیل کی وجہ سے ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10وکٹوں کی عبرتناک شکست دیکر ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔
 

Advertisement