ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفکیشن طریقہ کار کا اعلان

Published On 02 June,2022 08:48 am

دبئی : (روزنامہ دنیا) انٹریشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفکیشن طریقے کار کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2024 میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بطور میزبان ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

ایونٹ میں دس ٹیموں کی کوالیفکیشن کا فیصلہ رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں بقیہ آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائر میچز کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا کی 66 کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر میچز کھیلیں گی۔