بلاوائیو:(دنیا نیوز) زمبابوے اور نیدر لینڈز نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
بلاوائیو میں کھیلے جا رہے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں زمبابوے نے پاپوانیوگنی کو 27 رنز سے شکست دی، زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جواب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔
دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی، ڈچ ٹیم نے 139 رنز کا امریکی ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ان فتوحات کے ساتھ دونوں ٹیموں نے آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کر لیا ہے۔