ٹی 20 ورلڈ کپ اور بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

Published On 02 September,2022 04:47 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ اور دورہ بھارت کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، کین رچرڈسن، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل سے شہرت پانے والے ٹم ڈیوڈ کو بھی آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ستمبر میں بھارت میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔
 

Advertisement