بھارت کے سنیل گواسکر کی بابر اعظم کو ٹپس، آٹو گراف بھی دیا

Published On 17 October,2022 06:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹر سنیل گواسکر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ملاقات میں ٹپس اور آٹو گراف دیا۔

آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، کوچ ثقلین مشتاق، محمد یوسف اور آل راؤنڈر محمد نواز سے سنیل گواسکر کی ملاقات ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کے سابق بلے باز سنیل گواسکر بابر اعظم کو بیٹنگ کے حوالے سے ٹپس دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے محمد یوسف کی ٹیسٹ کرکٹ میں کے کلینڈر ایئر میں 1788 سکور بنانے پر تعریف کی۔

بعدازاں بابر اعظم نے کیپ پر سنیل گواسکر سے آٹو گراف بھی لیا۔
 

Advertisement