لاہور: (دنیا نیوز) بابراعظم نے روایتی حریف ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ چھین لیا، قومی کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین بلے باز بن گئے۔
تین ملکی سیریز میں بنگلا دیش کے خلاف میچ بابر اعظم کے لیے یادگار بن گیا، قومی کپتان11 ہزار انٹرنیشنل رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ایشین بیٹر بنے۔
انہوں نے 11 ہزار انٹرنیشنل رنز، 75 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 86 ٹی 20 یعنی یہ کارنامہ 251 ویں اننگز میں پورا کیا، قومی کپتان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھین لیا۔
بھارتی موجودہ بلے باز نے انٹرنیشنل 11 ہزار رنز 261 اننگز میں بنائے تھے، لیجنڈری سنیل گواسکر نے 262 اور جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا، بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف 40 گیندوں پر 55 رنز بنائے، قومی کپتان کی ٹی 20 کرکٹ میں 29ویں نصف سنچری بھی مکمل ہوئی۔