بابر اعظم کی کور ڈرائیو نویں جماعت کے نصاب میں شامل

Published On 14 September,2022 01:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دلکش کور ڈرائیو کی دنیا معترف ہے اور اب قومی کپتان کی کور ڈرائیو کو تعلیمی نصاب کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کور ڈرائیو کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

نویں جماعت کی فزکس میں طلبہ سے سوال کے طور پر پوچھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزنی گیند پر کور ڈرائیو کھیلیں گے تو گیند کس رفتار سے باؤنڈری لائن تک پہنچے گی؟
 

Advertisement