بابر اعظم اور ویرات کوہلی 'بھائی'، بچپن کی تصاویر وائرل

Published On 29 September,2022 07:03 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جن کو لیکر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ دونوں 'بھائی' لگتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں ان دونوں کے بچپن کے دنوں کی تصاویر کا موازنہ کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی تصاویر میں ایک جیسے نظر آتے ہیں اور یہاں تک کہ ایک جیسے رنگ کی شرٹ بھی پہنے ہوئے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کے مداحوں نے نوٹ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے کتنے ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے ایک جیسی شرٹس میں ملبوس دونوں سٹارز کی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ کیسا اتفاق ہے کہ بابر اور کوہلی دونوں ایک جیسی شرٹس پہنے ہوئے ہیں جبکہ دونوں کے ہیئر سٹائل بھی ایک جیسے ہیں۔
 

Advertisement