ٹی 20 رینکنگ: طویل عرصے تک پاکستان کے پاس رہنے والی حکمرانی کو خطرہ

Published On 05 October,2022 04:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طویل عرصے تک پاکستان کے پاس رہنے والی ٹی 20 کی حکمرانی کو تیزی سے ترقی کرنے والے بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو سے خطرہ ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 854 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہیں، ابتدائی دس بہترین بلے بازوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دو دو جب کہ بھارت، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

ابتدائی دو پوزیشن پر بالترتیب پاکستان کے محمد رضوان اور بھارت کے سوریا کمار یادیو ہیں، بھارتی بلے باز 16 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان 854 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت کے سوریا کمار یادیو 838 کے ساتھ دوسرے، پاکستان کے کپتان بابر اعظم 801 کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 777 کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 733 کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹی، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ساتویں، سری لنکا کے پاتھم نسانکا آٹھویں، متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
 

Advertisement