برسبین: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ مشن میں شریک قومی کرکٹ ٹیم نے برسبین میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی سکواڈ نے آج برسیبن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی، جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے محض 2 اوورز کروائے گئے تھے جبکہ کپتان بابراعظم کا آرام کا موقع دیا گیا تھا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 18, 2022
قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان کی ورلڈکپ مہم کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ہوگا۔