سری لنکن بورڈ نے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکٹر کو معطل کردیا

Published On 07 November,2022 02:57 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے زیادتی کے الزام کے بعد دنوشکا گونا تھیلاکا کو ہر طرز کی کرکٹ سے معطل کر دیا، سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دنوشکا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کرکٹ حکام نے کہا ہے کہ زیادتی کے الزام میں سڈنی میں گرفتار کیے گئے دنوشکا گونا تھیلاکا کو ہر طرز کی کرکٹ سے فوری پر معطل کر دیا گیا ہے، کسی بھی سلیکشن کے لیے انہیں زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کرکٹ سری لنکا تمام معاملے کی انکوائری کرے گا، انکوائری کورٹس کیس کے اختتام پر ہو گی، قصور وار قرار پانے پر کرکٹر کو سزا سنائی جائے گی۔

سری لنکا کرکٹ نے یہ بھی کہا کہ ایسے رویے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے آسٹریلوی حکام سے تعاون کیا جائے گا۔
 

Advertisement