وینزویلا: طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک

Published On 05 November,2022 10:23 am

کراکس: (دنیا نیوز)وینزویلا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف واقعات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کے باعث سڑکیں تباہ ، گاڑیاں زمین میں دھنس گئیں، ریسکیواہلکارامدادی کارروائیوں میں شامل ہیں، شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاتے رہے۔