پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت شروع

Published On 19 November,2022 03:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ٹکٹس بک کروا لیے، تاہم ٹکٹس محدود تعداد میں اب بھی دستیاب ہیں، ملتان اور کراچی ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

 سب سے مہنگا ٹکٹ 500 روپے اور کم سے کم ٹکٹ 250 روپے کا رکھا گیا ہے، کرکٹ شائقین ویب سائٹ pcb.bookme.pk کا وزٹ کر کے ہر دن کے الگ الگ یا پورے میچ کے ٹکٹس ایک ساتھ خرید سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 27 نومبر کو راولپنڈی پہنچ رہی ہے، پاکستانی کھلاڑی اس اہم سیریز کی تیاری کے لیے 24 نومبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔

 ملتان سٹیڈیم 9 دسمبر سے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، شہر قائد میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیمیں 17 دسمبر سے ایکشن میں ہوں گی۔

Advertisement