انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتے ہیں: مریم اورنگزیب

Published On 28 November,2022 01:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان 2005ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان 2005ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتا ہے، یہ دونوں ٹیموں اور ان کے مداحوں کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سمیت تمام شرکاء کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایک دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔
 

Advertisement