بین اسٹوکس کا ٹیسٹ سیریز میں میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

Published On 28 November,2022 03:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ سیریز میں اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ تاریخی سیریز کے لیے پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کے لیے سب پر جوش ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بہت لوگ متاثر ہیں۔

بین اسٹوکس کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اب ہماری باری کے ہم لوگوں کے لیے کچھ کریں، امید ہے بے سہارا لوگوں کے کام آ سکوں گا۔