رمیز راجا نے انگلینڈ کی جیت کا کریڈٹ برینڈن میکولم کو دے دیا

Published On 06 December,2022 02:11 am

لاہور: (ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) رمیز راجا نے راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کامیابی کا کریڈٹ انگلش کوچ برینڈن میکولم کو دے دیا۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی پر مہمان ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم کی پرفارمنس توقع کے برعکس تھی۔

رمیز راجا نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ میکولم کے آنے سے تبدیل ہوئی ہے ، پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم ملتان میں منعقدہ دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کا بھرپور مقابلہ کرے گی اور ملتان میں ایک نئی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
 

Advertisement