نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان

Published On 21 December,2022 06:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ٹیسٹ سکواڈ میں بابر اعظم کپتان ، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد شامل حسن علی، امام الحق ، کامران غلام ،محمد نواز، محمد رضوان ،محمد وسیم ،نسیم شاہ،نعمان علی شامل سرفراز احمد ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل ،شان مسعود اور زاہد محمود بھی سکواڈ کا حصہ ہونگے۔

انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ فٹ ہوگئے، پنڈی ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے حارث رؤف کا ری ہیب جاری ہے۔

سکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا ہے، کامران غلام کو اظہر علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔