کراچی: (ویب ڈیسک)کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سینچری بنانے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن نے نیشنل اسٹیڈیم کے اعزازی بورڈ پر اپنا نام درج کرلیا۔
کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کین ولیمسن اعزازی بورڈ پر اپنا نام درج کررہے ہیں۔
Kane Williamson gets a mention on the National Bank Cricket Arena Honours Board for his fine not out #PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/M8K1dyNuOF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 29, 2022
کیوی کپتان نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جب کہ اش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔
یہ بھی پڑھیں: کین ولیمسن پاکستانی سرزمین پر سب سے طویل اننگز کھیلنے والے کیوی کھلاڑی بن گئے